متحدہ عرب امارات نے اتوار کو کووِڈ-19 کے تین مریضوں کی وفات اور 390 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔اس طرح اب یو اے ای میں اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 375 اور کل مریضوں کی تعداد 67007 ہوگئی ہے۔
یو اے ای کی وزارتِ صحت کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 80 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک ملک میں کووِڈ-19 کے تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 58488 ہوگئی ہے۔
اماراتی حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 8144 ہے۔ وہ اسپتالوں میں یا اپنے گھروں میں زیرِعلاج ہے۔