بمبار ڈرون تباہ، عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوںکی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے فضا میں اڑایا ایک بمبار ڈرون طیارہ مار گرایا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ جوائنٹ فورسز نے جمعہ کی صبح حوثی دہشت گردوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے بھیجا ایک بمبار ڈرون طیارہ فضا میں تباہ کرکے مملکت کو تباہی سے بچالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون طیارہ سعودی عرب میں شہری آبادی کونشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
خیال رہے کہ عرب اتحاد کی طرف سے بمبار ڈرون تباہ کیے جانے سے کچھ دیر قبل حوثی ملیشیا نے نجران شہر پرایک بیلسٹک میزائل بھی داغا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔
-
یمن میں برطانوی سفیر کا حوثی باغیوں سے مارب میں غیرانسانی حملے روکنے کا مطالبہ
یمن میں متعین برطانیہ کے سفیر مائیکل ارون نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مارب گورنری میں جاری حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ ... مشرق وسطی -
یمن : دوران تنصیب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے حوثی عناصر موت کا شکار
یمن کے صوبے الحدیدہ کے جنوبی علاقے میں دھماکا خیز مواد دوران تنصیب پھٹ جانے سے حوثی ملیشیا کے ارکان ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ پیر کے روز حیس ضلع کے علاقے ... مشرق وسطی -
حوثی باغیوں کا یمنی فوج کے ہاتھوں اپنے کئی اہم کمانڈروں کی ہلاکت کا اعتراف
یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی میں اپنے کئی اہم فیلڈ کمانڈروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ... بين الاقوامى