سعودی فورسز نے یمن کی سرحدی گذرگاہ پر اسکینر پہنچا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی المہرہ گورنری میں سعودی فورس نے گورنری میں سیکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے سرحدی گذرگاہ پر کسٹم لیزراسکینرپہنچا دیا۔

المہرا میں اسلحہ کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے گروہوں سے تعلق رکھنے والے میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی فورسز نے اس گذرگاہ پردھاوا بولا ، لیکن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دھاوے کی باتیں محض افواہیں اور من گھڑت ہیں جن کا مقصد اتحادی فوج کی یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

عرب اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی فورس نے اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوششوں پر قابو پانے کے لیے کسٹم سیکیورٹی خدمات کو اپنا کام انجام دینے کے لی اس آلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ اس سے گذرگاہ سے اسلحہ کی اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی تجارت کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں