سعودی عرب کے شمال میں تیل اور گیس کے دو نئے کنووں کی دریافت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی آرامکو نے مملکت کے شمال میں تیل اور گیس کے دو نئے کنویں دریافت کیے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو ان دونوں کنووں کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق الجوف ریجن میں دریافت شدہ نئے گیس فیلڈ کو ’’ہضبۃ الحجَرَة‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔مملکت کے شمال میں سرحدی علاقے میں دریافت ہونے والے تیل کے کنویں کو ’’أبرق التُّلول ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

شہزاد ہ عبدالعزیز نے ایس پی اے کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں سکاکا شہر کے مشرق میں واقع ’’ہضبۃ الحجَرَة‘‘ میں الصَّارہ ذخائر سے گیس کا بہاؤ ایک کروڑ 60 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہے۔اس کے ساتھ 1944 بیرل یومیہ تکثیف (گاڑھا) مواد نکالا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ’’سعودی آرامکو ان دونوں کنووں سے تیل ، گیس اور گاڑھے مواد کی مقدار کے تعیّن کے لیے کام جاری رکھے گی اور ان کے علاوہ مزید کنویں بھی تیار کرے گی۔‘‘

سعودی آرامکو دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور یہ یومیہ سب سے زیادہ تیل نکالتی ہے۔یہ ایشیا کی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرتی ہے۔ یہ ایشیائی ممالک کو کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے سے قبل اپنی 70 فی صد پیداوار برآمد کررہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں