سعودی عرب میں وزارت تعلیم کے چینلز کے نیٹ ورک "عین" نے فاصلاتی تعلیم کے لیے نئے تعلیمی سال 1442 کے آغاز کے لیے اپنی فنی اور تکنیکی تیاریوں کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ ان چینلوںکی جانب سے طلباء کے لیے روزانہ اسباق کو مختلف تعلیمی مراحل میں تقسیم گیا ہے جنہیں 23 سیٹلائٹ چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فکری تعلیم کے لیے تین چینل کام کریں گے۔
وزارت تعلیم کے چینلز نیٹ ورک کے جنرل سپروائزر حامد الغامدی نے وضاحت کی کہ چینلز نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔ وزارت تعلیم کے ذریعہ متعین کردہ اوقات میں تمام مراحل کے لیے سیٹلائیٹ چینلز پر اسکولوں کی کلاس کی نشریات پیش کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول سیٹلائٹ براڈکاسٹنگ کی جانب سے لامحدود حمایت حاصل کی گئی ہے۔ اس اقدام کو وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کی طرف سے براہ راست ہدایات اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
الغامدی نے کہا کہ 23 سیٹیلائٹ چینلز طلبا اور طالبات کے لیے ایک ساتھ تعلیمی اسباق نشر کریں گے ، جن میں پرائمری مرحلے کے لیے 6 چینلز، انٹرمیڈیٹ مرحلے کے لیے 3 چینلز اور مختلف زمرے کے ثانوی مرحلے کے لیے 11 چینلز مقرر ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے 3 نئے چینلز تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ چینلز وزارت تعلیم سے مقررہ وقت پر روزانہ اسباق کی نشریات شروع کریں گے اور اسباق کو اگلے صبح تک دن میں متعدد بار دہرایا جائے گا۔ اسباق کو یوٹیوب پلیٹ فارم پر علیحدہ طور پر اپلوڈ کیا جائے گا تاکہ طالب علم کو کسی بھی وقت ان سے رجوع کرسکیں۔ جمعہ اور ہفتہ کو پورے ہفتے کے اسباق دہرائے جائیں گے۔ تاکہ طالب علم پورے ہفتہ کی اسباق کا جائزہ لے سکیں۔ الغامدی نے انکشاف کیا کہ سیٹلائٹ نشریاتی اسکول بین الاقوامی معیارکے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔
-
سعودی عرب کے شمال میں تیل اور گیس کے دو نئے کنووں کی دریافت کا اعلان
سعودی آرامکو نے مملکت کے شمال میں تیل اور گیس کے دو نئے کنویں دریافت کیے ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: کووِڈ-19کے مشتبہ کیس کا پتا چلنے کے بعد تفریحی کروزشپ کی بندرگاہ پر واپسی
سعودی عرب کا سیاحتی بحری جہاز کرونا وائرس کے ایک مشتبہ کیس کا پتا چلنے کے بعد اپنا سفر مکمل کرنے سے قبل ہی بندرگاہ پر لوٹ آیا ہے۔ ’’سلور ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیاں بحال، 2020ء کے آخر تمام سینیما گھر کھولنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں کرونا وبا کے خطرات کم ہونے کے بعد ملک میں تفریحی سرگرمیاں بہ تدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ سعودی عرب میں آڈیو ویزوئل میڈیا اتھارٹی کے ... مشرق وسطی