سعودی عرب میں آج سے ورچوئل تعلیمی سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس نئے تعلیمی نظام کے تحت مملکت بھر میں 60 لاکھ سے زاید طلبا وطالبات شامل ہوں گے اور اس تعلیمی نظام سے مستفید ہو سکیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے نئے ورچوئل تعلیمی نظام کو 'میرا اسکول' پلیٹ فارم کے ذریعے لانچ کیا ہے اور ایک ماڈل ورچوئل اسکول کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ اس تعلیمی سسٹم سے طلبا و طالبات دونوں یکساں مستفید ہوں گے۔
وزارت تعلیم نے گذشتہ کئی ماہ کی ان تھک محنت اور کوشش کے بعد ورچوئل تعلیمی نظام کو عملی شکل دی ہے۔ اس دوران طلبا کے اندراج، اسباق کی تیاری اور اسے کمپیوٹرائزڈ کرنے اور اسٹاف کی تربیت کا عمل مکمل کیا گیا۔
اور "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ورچوئل تعلیمی عمل کے دوران اسکول کے دن کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب اور اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کی ویڈیوز تیار کی گئی ہیںِ۔ سعودی عرب میں ہر طالب علم اس پلیٹ فارم سے مستفید ہو ہوسکے گا۔ ورچوئل تعلیمی نظام میں انٹرایکٹو تعلیمی طریقہ کار اپنایاگیا ہے جس میں قومی ترانے، اسمبلی اور جسمانی ورزش سے شروع ہوگا۔اس میں کلاس روم میں اساتذہ سے بات چیت بھی شامل ہے۔ تعلیمی سال کے پہلے سات ہفتوں کے دوران "فاصلاتی" طریقہ تعلیم سیکھنے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کورس میں بچوں کےساتھ ساتھ ان کے والدین اور دیگر سرپرست افراد کو تربیتی عمل سے گذرا جائے گا۔
یہ پلیٹ فارم نئے تعلیمی سسٹم کا ایک نقشہ ہے جس میں طالب علموں کو روزانہ صبح کے پروگرام کے ذریعے پلیٹ فارم میں لاگ ان ہونا ہوگا۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا جائے گا اور ورزش ہوگی۔ اس کے بعد روزانہ کے شیڈول کا جائزہ پیش ہوگا اور اساتذہ اپنے ساتھ کلاس روم میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
یہ پلیٹ فارم طلبا کو ساتھیوں اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرنے ، مباحثوں میں حصہ لینے ، ان کی کامیابی کی رپورٹس دیکھنے ، سال کے کاموں اور ٹیسٹوں سے کورس کے تقاضوں کے اسکور کی توثیق کرنے اور اساتذہ کے ساتھ الیکٹرانک مواصلت کے لیے موقع فراہم کرے گا۔
-
سعودی عرب میں تعلیمی چینل فاصلاتی تعلیم دینے کے لیے تیار
سعودی عرب میں وزارت تعلیم کے چینلز کے نیٹ ورک "عین" نے فاصلاتی تعلیم کے لیے نئے تعلیمی سال 1442 کے آغاز کے لیے اپنی فنی اور تکنیکی تیاریوں ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کے شمال میں تیل اور گیس کے دو نئے کنووں کی دریافت کا اعلان
سعودی آرامکو نے مملکت کے شمال میں تیل اور گیس کے دو نئے کنویں دریافت کیے ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: کووِڈ-19کے مشتبہ کیس کا پتا چلنے کے بعد تفریحی کروزشپ کی بندرگاہ پر واپسی
سعودی عرب کا سیاحتی بحری جہاز کرونا وائرس کے ایک مشتبہ کیس کا پتا چلنے کے بعد اپنا سفر مکمل کرنے سے قبل ہی بندرگاہ پر لوٹ آیا ہے۔ ’’سلور ... بين الاقوامى