سعودی عرب : الأحساء میں 2014ء میں حملے میں ملوّث سات انتہا پسندوں کو سزائے موت کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک فوجداری عدالت نے مشرقی گورنری الأحساء میں 2014ء میں ایک مسلح حملے میں ملوّث سات انتہا پسندوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اس گروپ میں شامل تین مسلح افراد نے الأحساء میں واقع گاؤں الدالوہ میں دسیوں افراد پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔باقی سات انتہا پسند بھی حملے کے وقت ان کے ساتھ موجود تھے۔

Advertisement

اخباریہ چینل نے بتایا ہے کہ عدالت نے اس مقدمے میں ماخوذ سات مدعاعلیہان کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے اور تین مجرموں کو 25،25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں