.

سعودی عرب :24 گھنٹے میں کووِڈ-19 سے مزید 27 اموات ، 816 نئے کیسوں کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کا شکار مزید 27 مریض وفات پا گئے ہیں اور 816 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت کی اطلاع کے مطابق اب کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 317486 ہوگئی ہے۔ان میں سے 3956 مریض وفات پاچکے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ بدھ کو مدینہ منورہ اور حائل میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان دونوں شہروں میں کرونا وائرس کے 45، 45 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔دارالحکومت الریاض میں 44 اور ساحلی شہر جدہ میں 43 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔باقی نئے کیس سعودی عرب کے دوسرے صوبوں اور شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثناء حالیہ ہفتوں میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 996 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب سعودی عرب میں کل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 292510 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں اس وقت کرونا وائرس کے 21020 فعال کیس ہیں۔ان میں سے 1523 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔