.

یو اے ای :کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ،614 نئے مریضوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے اور حکام نے گذشتہ 24 گھنٹے میں 614 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ کووِڈ-19 کے 67821 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے مذکورہ نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح اب مملکت میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ کل کیسوں کی تعداد 72154 ہوگئی ہے۔

وزارت کے ایک بیان کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 639 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ یوں اب تک 62668 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دریں اثناء گذشتہ 24 گھنٹے میں یو اے ای میں کرونا وائرس کا شکار کسی مریض کی وفات نہیں ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک کووِڈ-19 کے 387 مریض وفات پا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں 22مئی کو اس مہلک وائر کے سب سے زیادہ 994 کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔اس کے بعد یومیہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہوئی تھی اور تین اگست کو صرف 164 مریضوں کی تشخیص ہوئی تھی مگر اب ایک مرتبہ پھر یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور بدھ کو 735 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔