.

نیوزی لینڈ : 3 ماہ کے وقفے کے بعد کرونا وائرس کے سبب پہلی موت کا اندراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیوزی لینڈ میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تین ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد ایک بار پھر کرونا وائرس کے سبب کسی شخص کی موت کا اندارج ہوا ہے۔

جمعے کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ "فوت ہونے والے شخص کی عمر 50 برس ہے۔ اگست میں کرونا سے متاثر ہونے والا یہ شہری آکلینڈ کے میڈلمور ہسپتال میں زیر علاج تھا"۔

اس طرح نیوزی لینڈ میں اس وبائی مرض سے متاثر ہو کر موت کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آخری وفات کا اندراج 24 مئی کو ہوا تھا۔

آکلینڈ شہر میں اب تک کرونا وائرس کے کُل 152 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آکلینڈ میں کرونا وائرس کے سبب نافذ العمل لاک ڈاؤن گذشتہ اتوار کی شام ختم کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں