حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت دھماکا خیز ڈرون بھیجنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی فضاؤں میں دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک ڈرون طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ یہ ڈرون ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی سمت بھیجا تھا۔

اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمے کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت ایک دھماکا خیز ڈرون بھیجا گیا۔ عرب اتحاد کی مشترکہ افواج اس ڈرون طیارے کو یمن کی فضاؤں میں ہی روک کر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ڈرون طیارہ بھیجنے کا مقصد مملکت میں منظم طریقے سے شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔

واضح رہے کہ عرب اتحاد نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے مطلوب اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ منگل کے روز مملکت میں ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کارروائی میں ملوث عناصر کا بین الاقوامی قانون کے مطابق احتساب کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں