سعودی خاندان نے ہزاروں کتب شاہ سلمان لائبریری کو عطیہ کر دی

لائبریری عطیہ کرنے کا فیصلہ پورے خاندان نے کیا: ھند السدیری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ترکی السدیری لائبریری کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود لائبریری کا حصہ بنا دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد شاہ سلمان لائبریری سے علمی استفادہ کرنے والے محقیقن اور علما کو اس السدیری لائبریری تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سینیر صحافی ترکی السدیری کی صاحبزادی ڈاکٹر ھند السدیری نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں ترکی السدیری لائبریری عطیہ کیے جانے کا فیصلہ ان کے خاندان نے کیا ہے۔

Advertisement

بعد ازاں العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ھند السدیری نے کہا کہ ان کے والد کی لائبریری تمام شعبوں اور مضامین، ثقافتی، سیاسی، مذہبی، معاشرتی اور جغرافیائی کتابوں موضوعات پر ہزاروں کتابوں کا ذخیرہ رکھتی ہے۔ یہ لائبریری 60 سال سے ان کے کوششوں اور کتابیں جمع کرنے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاائبریری شاہ سلمان لائبریری کو عطیہ کرنے کا فیصلہ پورے کنبہ کا فیصلہ ہے۔ اس لائبریری سے دنیا کے بہت سے محققین اور طلباء کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لائبریری کا عطیہ میرے مرحوم والد کے لیے ایک صدقہ جاریہ ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "ترکی السدیری" صحافی ، مصنف اور سعودی ایونٹ کے سابق مدیر اعلیٰ ہیں ۔ وہ سنہ 1944 میں ریاض کے علاقے الغاط میں پیدا ہوئے۔ ریاض میں تعلیم حاصل کی 1394ھ میں الریاض اخبار کے چیف ایڈیٹر کے عہدے پر کام کیا۔ انہوں نے سعودی جرنلسٹ اتھارٹی اور گلف پریس یونین کے چیئرمین کے عہدے پر بھی بھی خدمات انجام دیں۔ صحافت کے میدان میں خدمات کی بدولت انہیں "کنگ آف پریس" کہا جاتا تھا۔ انہیں یہ لقب سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طرف سے دیا گیا تھا۔ وہ 14 مئی 2017ء کو 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں