لیبیا میں اجرتی جنگجوئوں کی تیل کی تنصیبات اور عملے پر حملوں کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا کی نیشنل آئل فائونڈیشن کی طرف سے کل جمعہ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ ملک میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آنے والے غیر ملکی اجرتی جنگجوئوں نے تیل کی تنصیبات اور ان پر کام کرنے والے عملے کو حملوں کی دھمکیاں دی ہیں۔

لیبیا کی آئل فائونڈیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل جمعہ کے روز راس لانوف بندرگاہ پر اجرتی جنگجوئوں کی طرف سے تیل کی تنصیبات پر فائرنگ کی اور انہوں نے ملک بھر میں موجود تیل کی تنصیبات اور عملے کو حملوں‌ کا نشانے کی دھمکی دی ہے۔

Advertisement

آئل فائونڈیشن نے بتایا کہ عسکریت پسندوں‌ نے بندرگاہ کے اندر بھاری اسلحے اور آتشیں اسلحہ سے حملہ کیا۔

لیبی آئل فائونڈیشن کے چیئرمین مصطفیٰ صنع اللہ نے بتایا کہ قومی وفاق حکومت کے وفادار جنگجوئوں‌کے حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں تیل کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں‌ نے خبر دار کیا کہ حکومت نواز ملیشیائوں‌ کی کارروائیوں سے ملک میں ماحولیاتی انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

حال ہی میں ایک امریکی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ترکی کی جانب سے لیبیا میں قومی وفاق حکومت سے لڑائی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں جنگجو بھیج رکھے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت لیبیا میں ترکی کے بھیجے گئے 5 ہزار جنگجو موجود ہیں جنہیں شام کی جنگ کے بعد لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں