اسپین میں کرونا کے مریضوں کا دھوپ کے ذریعے علاج کا عجیب وغریب طریقہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا وبا پھیلنے کے بعد پوری دنیا میں اس بیماری کا شکار ہونے والے لوگوں کے علاج کے لیے طرح طرح کے علاج کےطریقے اختیار کیے گئے۔ اسپین کے ایک اسپتال نے اس حوالے سے ایک انوکھا طریقہ اپنایا اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس عجیب طریقہ علاج کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اسپین میں کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ساحلے علاقے اور دھوپ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع اسپتال ڈیل مار - سیپس میں ایک طبی ٹیم نے کہا ہے کہ کرونا کے مریضوں کو کھلے آسمان تلے دھوپ میں‌ رکھ کر ان کی بیماری کا علاج ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریض کو 10 منٹ تک دھوپ میں چھوڑنے سے اس کی طبی حالت بہتر ہوجاتی ہے۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے 3 نرسوں کے ہمراہ، فرانسسکو ایسپانا نامی مریض کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں تقریبا دو ماہ گزارنے کے بعد سمندر کے سامنے طبی سانس لینے والے ایک بستر پر رکھا۔

Advertisement

مریض نے تھوڑی دیر کے لیے آنکھیں بند کیں اور زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کیا۔ مریض نے بتایا کہ بیماری میں گذرے کئی مہینوں میں یہ اس کا ایک بہترین دن ہے۔ اس نے دھوپ میں خود کو کافی بہتر محسوس کیا۔

ڈاکٹر جوڈتھ مارن نے وبائی مریضوں کی مدد کرنے کی اس کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ انتہائی نگہداشت یونٹوں کے لیے "ہیومینیشن" پروگرام کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے وسط کے بعد سے ہی کرونا کی روک تھام کے لیے سخت پروٹوکول کو اپنانا پڑا تھا جس میں اسپتال کے باقی حصوں میں آئی سی یو مریضوں کو ماہرین کے علاج میں تاخیر ہوئی۔

انہوں‌ نے کہا کہ اپریل میں انفیکشن پھیلنے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہم نے ان تمام حیرت انگیز کاموں سے کنارہ کشی کی جو ہم علاج معالجے کے شعبے میں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اچانک رشتہ داروں کو اپنے پیاروں سے دور رکھنے کے پرانے رسم و رواج کی طرف جارہے تھے۔

لیکن چونکہ یہ پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر پر 10 منٹ میں مریض کی حالت اور حوصلے بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بالآخر اس کی صحت پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں