.

دنیا کی امیر ترین خاتون کون ہے اور اس نے دولت کیسے جمع کی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عام تاثر یہ ہے کہ دولت مند لوگوں کی فہرست میں صرف مردوں کا نام آتا ہے مگر اس وقت دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 68 ارب ڈالر ہے۔

بلومبرگ کے ذریعہ شائع کردہ انڈیکس کے مطابق میکنزی اسکاٹ نامی ایک خاتون دنیا کی سب سے امیر خواتین کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

مسز اسکاٹ "ایمیزون" کے سی ای او جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ ہیں ۔ بیزوس خود بھی دنیا کے سب سے امیر آدمی ہیں۔ جیف بیزوس نے کچھ عرصہ قبل میکنزی اسکاٹ کو طلاق دے دی تھی اور طلاق کے موقعے پرانہیں بھاری رقم ادا کی گئی تھی۔ جس سے وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں۔

اس سے قبل اورکال کی مالک فرینکوائز بٹنکورٹ مائرس دنیا کی امیر ترین خاتون تھیں مگر میکنزی نے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔ مائرس کے اثاثوں کی مالیت 66 ارب ڈالر ہے۔

بیزوس نے اپنی اہلیہ سکاٹ سے 2019 میں علاحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے نتیجے میں اسکاٹ نے "ایمیزون" میں لاکھوں شیئرز حاصل کیے جن کا تخمینہ 38 ارب ڈالر تھا۔

جولائی میں ایک بلاگ پوسٹ میں سکاٹ نے کہا کہ اس نے نسلی مساوات ، صحت عامہ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے کام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے گذشتہ ایک سال کے دوران ایک ارب 70 کروڑ ڈالر عطیہ کی تھی۔

"بزنس انسائیڈر" کی سائٹ نے ایک پچھلی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسکاٹ نے "ایمیزون" میں اس کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد رقم حاصل کرلی ہے۔

سنہ 2019 میں سکاٹ نے گِیونگ پِل .یج پہل کا بھی آغاز کیا ، جس کا مقصد دنیا کے امیرترین لوگوں کو اپنی بیشتر دولت خیرات کے لیے عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

سکاٹ آج کی دنیا کی سب سے امیر خاتون ہے لیکن عالمی امرا میں اس کا 12 واں نمبرہے۔