سعودی عرب :کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد مسلسل دسویں روز ایک ہزار سے کم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں روزبروز کمی واقع ہورہی ہے اور آج اتوار کو مسلسل دسویں روز ایک ہزار سے کم کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں 756 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس طرح اب مملکت میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 320688 ہوگئی ہے۔

Advertisement

انھوں نے مزید بتایا ہے حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 32 مریض وفات پا گئے ہیں۔اب تک سعودی عرب میں کووِڈ-19 سے 4081 افراد نے وفات پائی ہے۔

دریں اثناء گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے مزید 895 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح مملکت میں 296737 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ اب تشویش ناک کیسوں کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد گھٹ کر چھے فی صد رہ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اس مہلک وائرس سے نوجوانوں کا گروپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔انھوں نے معاشرے کے تمام ارکان پر زوردیا ہے کہ وہ اس مہلک وَبا پر قابو پانے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں۔

ترجمان نے کووِڈ-19 سے متاثرہ تمام مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم سے کم 14 روز تک الگ تھلگ رہیں تاکہ کوئی دوسرا ان سے متاثر نہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں