.

یمنی فوج اورعرب اتحاد نے 48 گھنٹے میں حوثیوں کے دسیوں حملے ناکام بنا دیے:وزیراطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے گذشتہ 48 گھنٹے میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے دسیوں حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اتوار کے روز ایک بیان میں حوثیوں کے ان مختلف حملوں کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔

ان سے پہلے یمنی فوج نے یہ بتایا تھا کہ اس نے پورے ماہ اگست میں حوثی ملیشیا کے 23 بغیر پائیلٹ طیاروں کو مارگرایا ہے یا تباہ کردیا ہے۔ ان ڈرونز کو صنعاء ، صعدہ ، الجوف اور البیضا میں میزائل یا راکٹ داغ کر تباہ کیا گیاتھا۔

یمن کی مسلح افواج کے ایک مانیٹر کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز میں زیادہ تر مبیّنہ طور پرایرانی ساختہ تھے اور انھیں فوج کے ٹھکانوں ،مقامات اور تنصیبات کی تصویرکشی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔