یورپ میں کرونا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کی تین رنگوں میں نشاندہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یورپی کمیشن کوشش کر رہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے یورپی یونین میں عائد پابندیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس ضمن میں خطرناک علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مشترکہ معیارات کا آغاز کرکے تین رنگوں کا نقشہ تیار کرنے اور معلومات کی بہتر نشریات کو فروغ دینے کا طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔

کمیشن نے تعلیمی سال کے آغاز اور تعطیلات سے واپسی کی مدت کے دوران ہم آہنگی لانے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ 27 ممالک کی جانب سےآنے والے ہفتوں میں اس پروگرام کو اپنانے پر بحچ کی جائےگی۔

Advertisement

کمیشن نے تجویز پیش کی ہے کہ بیماری سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے یورپی مرکز یورپی خطے کا ہفتہ وار نقشہ شائع کرے جو مخصوص نمبروں کے مطابق علاقوں کو تین رنگوں سبز ، زرد اور سرخ کے مطابق درجہ بندی کرنا اور اعداد و شمار علاقائی سطح پر مہیا کرنا ہے۔

سرخ علاقے وہی ہوں گے جہاں نئے کیسز کی تعداد 14 دن کے اندر پچاس سے زیادہ ہو اور مثبت ٹیسٹوں کی تعداد تین فی صد سے زیادہ، جب کہ 14 دنوں کے اندر کل متاثرہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو۔

جن علاقوں میں معلومات کی کمی ہے یا جہاں بہت سارے ٹیسٹ ناکافی ہیں انہیں "سرمئی" رنگ میں ظاہر کیا جائے گا۔ ان علاقوں میں کرونا کے ایس اوپیز سخت کیے جائیں گے۔

جسٹس کمشنر ڈیڈیئر رینڈرز نے ایک اخبار کو بتایا کہ یہ فیصلہ کرنا رکن ممالک پر منحصر ہے کہ کیا اقدامات اٹھانا ہے۔

کچھ ممالک جیسے فرانس، یورپی یونین کے دوسرے ممالک کے مسافروں پر کوئی پابندی عائد نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری طرف ہنگری نے ستمبر کے آخر تک اپنی سرحدیں کرنے پرغور کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں وائس گراڈ گروپ (چیک جمہوریہ ، سلوواکیا اور پولینڈ) کے ممالک کے سیاحوں کے لیے استثناء حاصل ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں