مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی، یورپی کونسل ترکی پر پابندیاں عاید کرنے پر غورکرے گی: فرانس
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یویس لی ڈریان نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخر میں منعقد ہونے والی یورپی کونسل کے اجلاس میں بحیرہ روم میں ترکی کی مداخلت اور انقرہ اور یونان میں ہونے والی کشیدگی پرغور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی کونسل ترکی کی آبی وسائل میں یک طرفہ مداخلت پر انقرہ کے خلاف پابندیاں عاید کرنے پر غور کرے گی۔
لی ڈریان نے "فرانس انٹر" ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں یورپی کونسل کے اجلاس میں ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں برلن میں ہونے والے یورپی وزرا خارجہ کے اجلاس میں ترکی اور یونان کے درمیان تنازع اور اس پر ترکی کے خلاف جوابی آپشنز پرغور کیا گیا۔
خیال رہے کہ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان کئی امور پر کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ خاص طور پر فرانس اور ترکی کے درمیان لیبیا کے مسئلے، غیرقانونی تارکین وطن کے ساتھ ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر پر سخت تناؤ پایا جا رہا ہے۔
لی ڈریان نے مزید کہا کہ ہم ترکی سے کہتے ہیں اب سے جب تک یورپی کونسل کے اجلاس نہیں ہوتے ہیں، مشرقی بحیرہ روم میں کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔ اس مسئلے پر بات کرنا ترکوں پر منحصر ہے۔
-
یونان مذاکرات کرے،ورنہ تباہ کن جنگ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے: ایردوان
بحر متوسط کے مشرقی حصے میں ترکی کی جانب سے تیل اور گیس کی تلاش کے مشن پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد صدر رجب طیب ایردوآن نے پڑوسی ملک یونان کو سنگین ... مشرق وسطی -
ایردوآن کے مظالم سے تنگ کئی ترک شہریوں نے یونان سے پناہ مانگ لی
بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش کے عمل کے نتیجے میں ترکی اور اس کے پڑوسی ملک یونان کے درمیان کشیدگی کے جلو میں یہ اطلاعات آئی ہیں کہ ترک ... بين الاقوامى -
ترکی اور یونان کو مکالمے کا پابند رہنا چاہیے : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونان اور ترکی کے درمیان قائم حالیہ کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کا یہ موقف یونان کے وزیر ... بين الاقوامى