جدید حملہ آور ڈرون طیارے، فِفتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے، دوبارہ تشکیل دیے گئے کارگو طیارے اور روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام، یہ تمام چیزیں چینی فضائیہ کو زیادہ مہلک بنا رہی ہیں۔
یہ بات امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ چینی فضائیہ امریکا کے لیے خطر ناک ترین بن چکی ہے۔ درحقیقت یہ تمام پیش رفت امریکی حربی منصوبہ سازوں کے لیے بڑی تشویش کا ذریعہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی تعداد 2500 تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح وہ دنیا میں تیسری بڑی فضائیہ بن چکی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا کے لیے خطرات کا جائزہ لینے والے ماہرین نہ صرف چینی فضائیہ کے حجم پر توجہ دے رہے ہیں بلکہ وہ اس کی بڑھتی ہوئی ٹکنالوجی اور کثیر مشن تدابیر پر بھی غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اس وقت روسی ساختہ S-400 اور S-500 فضائی دفاعی نظاموں کو چلا رہا ہے۔ یہ دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ہیں۔
روسی میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین کے فضائی دفاعی نظام اسٹیلتھ طیاروں کو بھی نظر میں رکھ سکتے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ایک اور بات جو چینی فضائیہ کے حوالے سے امریکا کو پریشان کر رہی ہے، وہ اس کے حملے کے دائرہ کار میں تیزی سے سامنے آتا ہوا اضافہ ہے۔ مثلا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے امریکا کے طیاروں سے ملتے جلتے بڑے ٹرانسپورٹ طیارے تیار کر لیے ہیں۔
اس سے نہ صرف تائیوان پر بہتر طور پر حملہ کیا جا سکتا ہے بلکہ چین کے سمندر کے جنوب میں مزید علاقوں تک چینیوں کی رسائی میں بڑے پیمانے پر توسیع حاصل ہو گی۔
یہ تمام عوامل ہیں جو غالبا امریکی فضائیہ کو تیزی کے ساتھ جدیدیت کی جانب جانے اور طیاروں کے حجم میں اضافے پر کام کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
امریکی فضائیہ کے بہت سے اعلی عہدے داران یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ کوششیں چینی فضائیہ کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے نا کافی ہیں۔ امریکی فضائیہ کے F-15 طیاروں کو جدیدہ اسلحے ، ریڈار اور تیر رفتار کمپیوٹر سسٹم سے لیس کیا جا رہا تا کہ وہ چین کے فورتھ جنریشن طیاروں J-10 کے سامنے ٹھہر سکیں۔ اس کے علاوہ امریکی فضائیہ نے کچھ عرصہ قبل F-22 اسلحہ پروگرام کو جدید بنایا تا کہ اس کو مضبوط اور بہتر بنایا جا سکے۔
اسی طرح B-2 بمبار کو نئے فضائی دفاعی الارم کے سینسروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔ فضائیہ کے اسلحے کو جدید بنانے والوں کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت اور جدیدیت سے کسی طور بھی جلد از جلد نئے پلیٹ فارمز اور ہتھیاروں کی ضرورت ختم نہیں ہو گی۔
-
ایران کا چین کی مدد سے قومی انٹرنیٹ نیٹ ورک قائم کرنے کا اعلان
ایران کے ایک سینیر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے چین کی مدد سے قومی انٹرنیٹ نیورک پر کام شروع کیا ہے۔ جلد ہی ایران میں عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے ... مشرق وسطی -
بھارت کا چین پر فوجی کمانڈروں کی بات چیت کے وقت سرحد پر’اشتعال انگیزاقدام‘کاالزام
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے چینی فوجیوں پر سرحدی علاقے میں ایک نئی اشتعال انگیز کارروائی میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے یہ ... بين الاقوامى -
پومپیو نے چین کو ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی سے خبردار کر دیا
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا ،،، چین اور ایران کے درمیان ہتھیاروں کی تجارت کو روکنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اپنے ایک تازہ ریڈیو بیان ... بين الاقوامى