یمن: ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوئوں کے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے شمالی علاقے الجوف میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد جنگجوئوں‌ کے ہتھیار ڈالنے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں حوثی باغیوں کوخود کو سرکاری فوج کے حوالے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہتھیار ڈالنے کا یہ واقعہ الصبائغ محاذ پر پیش آیا۔

سبا میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج میں حوثی باغیوں کو ہتھیار ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہتھیار ڈالنے سے قبل الصبائغ میں یمنی فوج نے قبائلی مزاحمت کاروں اور عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حوثی ملیشیا کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔ فوجی کارروائی میں یمنی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد اہم علاقے حوثی شدت پسندوں سے آزاد کرالیے۔

Advertisement

میڈیا سینٹر کے مطابق کم سے کم 27 حوثی جنگجوئوں نے فوج کے محاصرے میں آنے کے بعد ہتھیار پھینک دیے جب کہ 20 جنگجولڑائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتار کیے گئے بعض حوثی شدت پسند زخمی ہیں جنہیں سرکاری فوج کی طرف سے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

الصبائغ میں ہونے والی لڑائی میں حوثی باغیوں کا ایک اہم کمانڈر طارق حسن المعوضی المعروف ابو المسیرہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں