یمن کی 17 گورنریوں میں حوثیوں کے ہاتھوں شہریوں کے 810 مکانات مسمار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں شہری حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری رپورٹ‌ میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2014ء سے 30 جون 2020ء تک حوثی ملیشیا کے ہاتھوں ملک کی 17 گورنریوں میں شہریوں کے 810 مکانات مسمار ہوئے۔ مکانات کی مسماری کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کھلے آسمان تلے آگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق 'تکالیف اور تباہی' کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے شہریوں کے گھروں‌کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ رپورٹ مشرقی گورنری مآرب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش کی گئی۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں‌ کے ہاتھوں تعز میں 149، البیضا میں 124 اور اب گورنری مٰں 120 گھروں‌ کو بموں سے اڑا دیا گیا۔


اس کے علاوہ حوثی باغیوں کے حملوں‌ میں حجہ، لحج، ذمار، صنعا، الضالع ، مارب، الجوف، عمران، شبوہ الحدیدہ، ابین اور صعدہ گورنریوں‌ میں شہریوں‌کےسیکڑوں مکانات مسمار کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں