واشنگٹن عراق اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا خواہاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بدھ کے روز عراق سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کریں گے۔ یہ بات ایک سینئر امریکی عہدے دار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

عہدے دار کے مطابق مذکورہ اعلان کے بعد آئندہ دنوں میں ایک اور اعلان سامنے آئے گا جس میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں مزید کمی کی جائے گی۔

Advertisement

بعض تجزیہ کاروں کے نزدیک اس وقت مذکورہ اعلان کا مقصد ووٹروں کو اس بات پر قائل کرنا ہو سکتا ہے کہ ریپبلکن امیدوار (ٹرمپ) امریکا کی ان جنگوں کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں جن کو انہوں نے نہ ختم ہونے والی جنگیں قرار دیا تھا۔

ایک امریکی ذمے دار نے گذشتہ ماہ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ آنے والے مہینوں میں عراق سے امریکا کی تقریبا ایک تہائی فوج کا انخلا متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 21 اگست کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دورے کے دوران عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بتایا تھا کہ امریکی صدر نے ملاقات میں اس بات کی یقین دہائی کرائی ہے کہ امریکی فوجیوں کو آئندہ تین برسوں کے دوران عراق سے واپس بلا لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت عراق میں 5200 کے قریب امریکی فوجی تعینات ہیں۔

اسی طرح افغانستان میں بھی امریکا کے تقریبا 8600 فوجی موجود ہیں۔ گذشتہ ماہ ایانٹرویو کے دوران ٹرمپ نے واضح طور پر کہا تھا کہ امریکا اس تعداد کو کم کر کے 4000 تک لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں