ڈیموکریٹک رکن کانگرس الہان عمر کا یُوٹرن، تازہ بیان میں 11 ستمبر کے حملوں کی مذمت
امریکی کانگرس کی ڈیموکریٹک خاتون رکن الہان عمر کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کو ہونے والے حملے ان کی زندگی کے خوف ناک ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ یہ بات مذکورہ حملوں کے 19 برس پورے ہونے پر پوسٹ کی جانے والی ایک وڈیو میں کہی گئی۔ واضح رہے کہ تقریبا ایک برس قبل الہان عمر نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے ان کی مذمت کرنے سے اجتناب کیا تھا۔
صومالی نژاد الہان کے مطابق "جب یہ واقعہ ہوا تو میری عمر اٹھارہ برس تھی۔ میں کالج میں کلاس رہی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ میں بھاگ کر گھر پہنچی تو اپنے والد کو ٹی وی کے آگے مکمل طور پر دہشت زدہ بیٹھا ہوا دیکھا۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ دنیا ختم ہو رہی ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "11 ستمبر کے واقعات نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی۔ مجھے ان واقعات نے مکمل طور پر دہشت میں مبتلا کر دیا تھا۔ ہم میں سے کوئی بھی اسے ہر گز نہیں بُھولے گا۔ یہ ایک ایسا صدمہ ہے جس کے ساتھ ہم ہمیشہ جینے پر مجبور ہوں گے"۔
الہان عمر کا تازہ بیان اُن کے اس بیان سے واضح طور پر مختلف ہے جو انہوں نے مارچ 2019ء میں"کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز" کے زیر انتظام عطیات جمع کرنے کی ایک تقریب کے دوران دیا تھا۔
الہان نے تقریب میں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز 11 ستمبر کے بعد قائم ہوئی .. اس لیے کہ تنظیم کے لوگ جانتے ہیں کہ (اس روز) بعض لوگوں نے کچھ کیا تھا .. اس کے بعد سے ہم سب اپنی شہری آزادی سے محروم ہونا شروع ہو گئے"۔
-
الہان عمر کی جانب سے پولیس کو ناسور قرار دینے پر وائٹ ہاؤس کا ردّ عمل
امریکا میں دو ہفتے قبل پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ملک میں پولیس کے اختیارات میں کمی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ ... بين الاقوامى -
ٹرمپ نے صومالی نژاد ڈیموکریٹک رکنِ کانگرس الہان عمر کو بدعنوانی کی آفت قرار دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کانگرس کی ڈیموکریٹک خاتون رکن الہان عمر کو زور دار طمانچہ رسید کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی ... بين الاقوامى -
امریکا: صومالی نژاد رکن کانگرس الہان عمر کی اپنے عاشق سے شادی
امریکا میں صومالی نژاد ڈیموکریٹک رکنِ کانگرس الہان عمر نے اپنے عاشق ٹِم مینیٹ کے ساتھ شادی کا انکشاف کیا ہے۔ اس سے قبل کئی رپورٹیں سامنے آ چکی ہیں جن ... بين الاقوامى