یمنی فوج نے حوثیوں کے کمانڈ سینٹر پر قبضہ کر لیا، لڑائی میں دسیوں جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی فوج نے عرب اتحادی فوج اور مقامی قبائلی مزاحمت کاروں کی مدد سے الجوف گورنری میں اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی مسلح‌افواج کا کہنا ہے کہ اس نے الجوف گورنری میں حوثیوں کے کمانڈ سینٹر اور وائرلیس مواصلاتی نظام پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری طرف مختلف محاذوں پر لڑائی کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں‌۔

Advertisement

یمنی فوج کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ فوج نے شمالی گورنری الجوف میں الحزم شہر کے مشرق میں النضود محاذ پر پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں کو ان کے کمانڈ سینٹر سے نکال کر مرکز پر قبضہ کرلیا اور تمام مواصلاتی آلات اور فوجی ساز و سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجو النضود محاذ پر منتشر ہوگئے ہیں۔ فوج فرار ہونے والے باغیوں کا پیچھا کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے الجوف میں حوثیوں کے کمانڈ سینٹر اور وائرس لیس مواصلاتی نظام کو قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ خصوصی آپریشن عرب اتحادی فوج اور مقامی قبائل کی مدد سے انجام دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں