یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح صنعاء کے مشرق میں واقع مضافاتی علاقے سعوان میں ملٹری انجینئرنگ کے کمپلیکس پر پے در پے متعدد حملے کیے۔
عینی شاہدین نے العربیہ کے نمائندے کو بتایا کہ اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے زیر انتظام بیسلٹک میزائل اسمبل کرنے اور ڈرون میزائلوں کے پرزہ جات مرتب کرنے کے مراکز کو براہ راست نشانہ بنایا۔
اس سے قبل جمعے کے روز یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے الجوف صوبے کے صدر مقام الحزم شہر کے مشرق میں النضود کے محاذ پر حوثیوں کے کمانڈ اینڈ وائرلیس کمیونی کیشن سینٹر پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق الجوف صوبے میں النضود کے محاذ پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی باقیات کا تعاقب جاری ہے۔ اس جگہ کو حوثیوں کے عناصر سے پاک کیا جا رہا ہے جو فرار ہونے میں مصروف ہیں۔
کارروائی میں حوثی ملیشیا کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے اور ملیشیا کی متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
یمنی فوج نے گذشتہ اتوار کے روز ایک وسیع آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے دوران سرکاری فوج الصبائغ اور حویشان کو مکمل طور پر کلیئر کرانے اور النضود کے محاذ پر وسیع رقبے کو آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔ کارروائی میں باغی ملیشیا کو بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔
سبا میڈیا سینٹر نے جمعے کے روز وڈیو کلپس جاری کیے تھے۔ ان میں الجوف صوبے کے مشرق میں الصبائغ اور النضود کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کی تباہ شدہ گاڑیوں اور ان میں سوار افراد کو دکھایا گیا۔
-
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن کو ایرانی فرقہ وارانہ پروگرام سے نجات دلائی
یمنی حکومت کا سعودی عرب کی قیادت سے اظہار تشکر مشرق وسطی -
یمن کی 17 گورنریوں میں حوثیوں کے ہاتھوں شہریوں کے 810 مکانات مسمار
یمن میں شہری حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2014ء سے 30 جون 2020ء تک حوثی ملیشیا کے ... بين الاقوامى -
یمن سے حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، ڈرون تباہ
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کرکے سعودی عرب پر حملے کی ایک ... بين الاقوامى