ہم جماعت کرونا کا شکار، تاج اسپین کی وارث قرنطینہ میں چلی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسپین کے شاہی خاندان نے بتایا ہے کہ تاج اسپین کی وارث شہزادی لیونور کی ایک ہم جماعت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

14 سالہ شہزادی لیونور میڈریڈ کے سانتا ماریا دے لوس روزالس سکول میں زیر تعلیم ہیں۔ بیان کے مطابق شہزادی اور ان کے تمام ہم جماعتوں کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

شاہی خاندان کے ترجمان کے مطابق اسپین کے بادشاہ فیلپ اور ملکہ لیٹیزیہ اپنی سرگرمیاں انجام دیتے رہیں گے۔اسپین میں کرونا وائرس کی وباء پر پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور حکام اب کرونا کیسز کی ایک نئی لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

پچھلے ہفتے اسپین نے سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد80 لاکھ بچوں نے سکولوں کا رخ کیا تھا مگر اس کے بعد سے کئی سکولوں اور کلاسز کو کیسز سامنے آنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین کے صوبے گلیسیا میں 14 سے 18 سال کے بچوں کی کلاسز کے آغاز کو مزید ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسپین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اس کے علاوہ کرونا کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29747 تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں