متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 842 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور اب تک کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 81782 ہوگئی ہے۔
امارات کی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ کووِڈ-19 کے مرض میں مبتلا ایک شخص وفات پا گیا ہے۔اب تک ملک میں وفات پانے والے مریضوں کی کل تعداد 402 ہوگئی ہے۔
دریں اثناء کرونا وائرس کا شکار مزید 821 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک ملک میں تن درست ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 71456 ہوگئی ہے۔
Additional 93,682 Covid-19 tests were conducted by #UAE health authorities, revealing 842 new cases and bringing the total number of cases to 81,782 . The new cases identified are undergoing treatment. #UAEGov
— UAEGov (@uaegov) September 16, 2020
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سوموار کی شب کووِڈ-19 کی ویکسین کے استعمال کی ہنگامی بنیاد پر منظوری دی تھی۔ اس وقت ملک میں اس ویکسین کی تیسرے مرحلے میں جانچ کی جارہی ہے۔
یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ’’ویکسین فی الوقت کووِڈ-19 کی وَبا کے خلاف جنگ میں ہمارے صفِ اوّل کے دفاعی ہیروز کے لیے دستیاب ہوگی کیونکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران میں اس وائرس کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔‘‘
یو اے ای میں مقیم 125 ممالک سے تعلق رکھنے والے 31 ہزار رضاکاروں پر اس ویکسین کی کلینیکی آزمائش کی گئی ہے۔ایک اماراتی عہدہ دار کے مطابق ’’اس جاری آزمائش کے ابتدائی نتائج ’’حوصلہ افزا‘‘ہیں اور رضاکاروں میں صرف معمولی ضمنی اثرات کی تشخیص ہوئی ہے مگر کسی قسم کے ایسے سنگین نوعیت کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں جن کی وجہ سے فوری طبی علاج کی ضرورت پیش آتی۔‘‘