یورپی کمیشن کی خاتون سربراہ رزولا فان ڈیئر لائن نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک کو "دھمکانے" کی کوشش نہ کرے۔ بدھ کے روز یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ "ترکی کی جانب سے اپنے پڑوسیوں کو خوف زدہ کرنے کی کوششوں کا کوئی جواز نہیں ہے"۔
یورپی کمیشن کی سربراہ کے مطابق رواں سال جنوری میں دستخط کیے گئے بریگزٹ معاہدے میں (جس کے تحت برطانیہ یورپی یونین سے نکل گیا) یک طرفہ طور پر ترمیم نہیں ہو سکتی۔
یورپی یونین اسٹیٹ کے حوالے سے اپنے سالانہ خطاب میں ڈیئر لائن کا کہنا تھا کہ "معاہدے کے پروگرام میں یک طرفہ طور پر ترمیم کرنا یا اس کو نظر انداز کرنا یا اس کی شقوں کے نفاذ کو روک دینا ناممکن ہے۔ یہ قانون، اعتماد اور حسن نیت سے متعلق معاملہ ہے"۔