.

سعودی عرب : طائف میں ثقیف مرکز میں واقع پہاڑ پرآگ لگ گئی، امدادی سرگرمیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی طائف گورنری میں واقع ثقیف مرکز میں ایک پہاڑ پر جمعرات کے روز آگ لگ گئی ہے۔ سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع نے آتش زدگی کے اس واقعے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

نظامتِ عامہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ’’ثقیف مرکز میں واقع جبلِ عمد میں اچانک آگ لگ گئی تھی،اس پر قابو پانے کے لیے شہری دفاع کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔‘‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں پہاڑ کے مختلف حصوں سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔