.

عالمی ادارہ صحت کا موسم سرما کے قریب آنے کے ساتھ کرونا میں اضافے کے حوالے سے انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں کے انفلوئنزا کا سیزن قریب آنے کے ساتھ ہی کرونا وائرس زمین کے شمال میں بعض حصوں میں پریشان کن رفتار سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت میں کوویڈ 19 سے نمٹنے کے پروگرام کی ایک خاتون عہدے دار ماریا وان کیرکوف نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ "ہمیں بعض ممالک میں تشویش ناک رجحانات دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں"۔

ماریا کے مطابق "ہسپتال میں داخل ہونے والوں اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ ICU میں موجود افراد کی تعداد میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ بالخصوص ہسپانیہ ، فرانس ، جبلِ اسود ، یوکرین اور بعض امریکی ریاستوں میں ... یہ بات باعث تشویش ہے کیوں کہ انفلوئنزا کا موسم ابھی تک نہیں آیا ہے"۔

ماریا نے مزید کہا کہ کئی ممالک میں ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں جن کی عمر 15 سے 49 برس کے درمیان ہے ،،، ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت میں ہنگامی حالت کے سینئر ترین ماہر نے کوویڈ 19 سے شدید متاثر افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفلوئنزا کے خلاف ویکسین ضرور لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں