برطانیہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور ہر آٹھ دن بعد ہسپتالوں میں موجود کرونا کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہو جاتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اگلے ماہ میں لاک ڈائون لگانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں پانچواں بڑا ملک ہے۔کرونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات بترتیب امریکا، برازیل ، بھارت اور میکسیکو میں ہوئی ہیں۔
برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے اگلے ماہ میں کسی ممکنہ لاک ڈائون سے متعلق سوال پر مقامی برطانوی ٹی وی چینل سکائی نیوز کو بتایا کہ لاک ڈائون کرونا وائرس کے خلاف آخری ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
ہینکوک کا کہنا تھا کہ "ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ہر آٹھ روز بعد دوگنی ہوتی جارہی ہے۔ ہم لوگوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔برطانوی حکومت ہر طرح کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔"
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کرونا وائرس کے آغاز میں برطانوی حکومت کی جانب سے سستی دکھانے پر حزب اختلاف کے سیاستدانوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس سے 41 ہزار 705 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
کرونا وائرس : دنیا بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد نے 3 کروڑ کی حد پار کر لی ہے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کی شب ... بين الاقوامى -
عالمی ادارہ صحت کا موسم سرما کے قریب آنے کے ساتھ کرونا میں اضافے کے حوالے سے انتباہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں کے انفلوئنزا کا سیزن قریب آنے کے ساتھ ہی کرونا وائرس زمین کے شمال میں بعض حصوں میں پریشان کن ... بين الاقوامى -
مملکت میں کرونا ویکسین کی فراہمی اور تیاری کے لیے روس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سعودی عرب میں Saudi Chemical کمپنی نے روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ RDIF کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس یادداشت کے تحت کرونا ... مشرق وسطی