حزب اللہ کرپشن کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کررہی ہے: پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کرپشن کے ذریعے اپنا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے۔

انہوں‌ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کل جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے حزب اللہ اور ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔ امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں‌ کے نتیجے میں حزب اللہ اور ایران میں کئی شخصیات اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ کرپشن کے ذریعے لبنان میں اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے حزب اللہ سے منسلک دو کمپنیوں اور غیر قانونی ٹھیکوں میں ملوث عہدیداروں پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک بدعنوانی کے خلاف کھڑا رہے گا۔

پومپیو نے کہا کہ امریکا نے ایرانی حکومت کے عالمی سائبر خطرہ نیٹ ورک میں شامل 47 ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے گھناؤنے رویے کو بے نقاب کرتے رہیں گے اور ہم اپنے ملک اور اپنے اتحادیوں کو ایرانی بحری قزاقوں سے بچانے کے لیے کسی بھی اقدام اور کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں