فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد نے 3 کروڑ کی حد پار کر لی ہے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کی شب 12 بجے تک حاصل ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کے 3 کروڑ اور 62 متاثرین میں اب تک 943086 مریض فوت ہو چکے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد میں نصف سے زیادہ کا اندراج تین ممالک میں ہوا۔ یہ ممالک امریکا (6650570 متاثرین اور 197364 اموات) ، بھارت (5118253 متاثرین اور 83198 اموات) اور برازيل (4419083 متاثرین اور 134106 اموات) ہیں۔
یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر ہینس کلوگ کے مطابق ستمبر میں رجسٹرڈ ہونے والے متاثرین کی تعداد "ہم سب کے لیے خطرے کی گھنٹی کے مترادف ہونا چاہیے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ تعداد وسیع پیمانے پر کرونا ٹیسٹ کی عکاسی کرتی ہے تاہم اسی طرح یہ متعدی وبا کی منتقلی کی تشویش ناک شرح کا بھی انکشاف کر رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت میں کوویڈ 19 سے نمٹنے کے پروگرام کی ایک خاتون عہدے دار ماریا وان کیرکوف نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ "ہمیں بعض ممالک میں تشویش ناک رجحانات دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں"۔
ماریا نے مزید کہا کہ کئی ممالک میں ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں جن کی عمر 15 سے 49 برس کے درمیان ہے ،،، ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔المی ادارہ صحت میں ہنگامی حالت کے سینئر ترین ماہر نے کوویڈ 19 سے شدید متاثر افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفلوئنزا کے خلاف ویکسین ضرور لیں۔