لیبیا میں تیل کی آمد سے حاصل ہونے والی آمدن کی نگرانی کے لیے مشترکہ تکنیکی کمیٹی کا قیام
لیبیا کی فوج کے کمانڈر انچیف خلیفہ حفتر کی جانب سے تیل کی تنصیبات دوبارہ کھولنے اور برآمدات دوبارہ شروع کرنے کی منظوری کے بعد ملک میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ تکنیکی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
لیبی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے جمعہ کے روز بتایا کہ تیل کی آمدنی کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ تکنیکی کمیٹی کے قیام پراتفاق کیا گیا ہے جو رواں سال دسمبر تک کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے لیبیا کے تمام خطوں میں تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کچھ ملیشیائیں اس پر سخت ردعمل کا اظہار کریں گی اور سنٹرل بینک پر دباؤ ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ کرپٹ لوگ لیبیا کے عوام کے بحرانوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ترکی کو لیبیا کے پیسوں سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
المسماری نے کہا کہ ہم نے لیبیا میں ڈالر کے لیے متفقہ تبادلہ کی شرح اپنانے اور ملک کے تمام خطوں میں بینکوں کے مابین کلیئرنس کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے لیبیا کے تمام علاقوں میں مختص اور قانونی مالی منتقلی کا یکساں طریقہ کار اپنانے کا بھی اعلان کیا۔