او آئی سی نے سعودی عرب کے علاقے جازان میں یمنی حوثیوں کے حملے کی مذمت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان کی جانب میزائل حملے کی مذمت کردی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جمعہ کے روز جازان کے ایک سرحدی گاؤں پر میزائل حملے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

ایس پی اے نے اتوار کو او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کا ایک بیان نقل کیا ہے۔اس میں انھوں نے ’’حوثی دہشت گردوں کی شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور انھیں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ او آئی سی دہشت گردی کی ان کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے اور سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اپنی سرحدوں ، شہریوں اور مکینوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

حوثی باغیوں نے حالیہ ہفتوں نے کے دوران میں سعودی عرب کے شہری علاقوں کی جانب فضائی حملوں میں اضافہ کردیا ہے،انھوں نے بالخصوص بارود سے لدے ڈرون سے حملے کیے ہیں لیکن عرب اتحاد نے ان میں سے بیشتر کو کسی ہدف پر گرنے سے قبل ہی تباہ کردیا ہے اور یمن میں حوثیوں کے میزائل اور راکٹ چھوڑنے کی جگہوں کو تباہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں