.

صرف ہاتھوں کی مدد سے ایک فرانسیسی نے فلک بوس عمارت سرکرلی: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشہور کارٹون فلمی کردار'سپرمین' تو سب نے دیکھا گیا مگر فرانس میں ایک مہم جو نے سچ مچ میں سپرمین جیسی ایک مشکل مہم سر کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے 689 فٹ یعنی 210 میٹر بلند عمارت کو باہر سے صرف ہاتھوں کی مدد سے سر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس نے اس کام کے لیے کسی قسم کی حفاظتی کٹ استعمال نہیں کی بلکہ صرف اپنے ہاتھوں کے سہارے عمارت پر چڑھتا رہا۔

پیرس کے وسط میں واقع ماونٹ کارناس ٹاور سنہ 1973ء میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا شمار فرانس کی بلند ترین عمارتوں میں ہوتا ہے۔ کسی شخص کا اس کے بیرونی سطح سے ہاتھوں کے سہارے چڑھنا خطرے سے خالی نہیں مگر اس نے خٰود کو خطرے میں ڈال کر یہ مہم سر کرلی۔ فرانسیسی شہری کی فلک بوس عمارت پر چڑھنے کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر لوڈ کی گئی ہے جس میں اسے عمارت کی بیرونی سطح سے آگے بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس اور ایمبولینس سروس بھی ٹاور کے پاس پہنچ گئی تھیں۔ خطرناک مہم سر کرنےوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔