تحفظ حیوانات کی تنظیمیں گھرسے نکالی 110 بلیوں کو پناہ دینے کے لیے سرگرم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسپین میں ہفتے کو جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے مالک کی جانب سے گھر سے نکالی گئی 110 بلیوں کے لیے پناہ گاہ کی تلاش کی خاطر میدان میں آ گئیں۔ ان بلیوں‌ کو والنسیا کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ سے باہر منتقل کر دیا گیا تھا.

گینڈیا کے ساحلی قصبے میں جانوروں کی پناہ گاہ "اسپامہ سوور" کے ملازمین نے بتایا ہے کہ بلیوں کی تعداد کا اندازہ 96 لگایا گیا تھا لیکن ہفتے کی شام پتا چلا کہ ان کی تعداد 110 ہے۔ ان کو گھر میں رکھنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ جب تک ان کی نس بندی نہیں ہو جاتی اس وقت تک انہیں تحفظ دلانا ہو گا۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بلیوں کو ان کے مالک نے 100 مربع میٹر کے ایک اپارٹمنٹ سے بے دخل کرنے کے بعد بے گھر کر دیا تھا۔

ایسوسی ایشن کے ایک رکن سلواڈورہ ٹرماس نے کہاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مالک تین سال قبل بلی کے دو بچے لے کر آیا تھا۔ اس کے بعد اس کے گھر میں بلی کی افزائش نسل تیزی سے بڑھی۔ "اسپامہ سوور" نے بتیا کہ کیا کہ اس کی پناہ گاہ کا علاقہ بلیوں کی اس تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی نہیں ہے کیونکہ اس میں پہلے ہی 200 بلیاں موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں