اقوام متحدہ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے میں ناکامی پرچین کا محاسبہ کرے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں چین پر پھر برس پڑے،تمام تعلق داری ختم کرنے کی دھمکی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس وَبا سے متعلق دنیا کو بروقت مطلع کرنے میں ناکامی پر چین کا محاسبہ کرے۔

صدر ٹرمپ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں چین پر اپنے اس الزام کا اعادہ کیا ہے کہ اس نے دنیا کو کرونا وائرس کے بارے میں بروقت تفصیل اور اعداد وشمار فراہم نہیں کیے تھے۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کا اس کے اعمال پر محاسبہ کرے۔

Advertisement

انھوں نے چین کوکرونا وائرس کے معاملے پر براہ راست خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اس کے ساتھ تمام تعلق داری ہی کو ختم کرسکتے ہیں۔‘‘

چین کے شہر ووہان میں گذشتہ سال دسمبر میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے امریکا میں کم سے کم دو لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس سے کم سے کم دس لاکھ افراد مارے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں حالیہ بین الاقوامی معاہدوں کو سراہا ہے۔امریکی صدر نے کوسوو اور سربیا کے درمیان،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے طے کرانے میں مدد کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکا ہمارے امن پسند ہونے کی منزل کی جانب گامزن ہے۔‘‘

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اقوام متحدہ یا دوسرے بین الاقوامی اجتماعات کے موقع پر اپنی تقریروں میں ’’عالمگیریت‘‘ کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور وہ اپنی ’’سب سے پہلے امریکا‘‘کی خارجہ پالیسی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ان کا 2020ء میں جنرل اسمبلی سے خطاب بھی ماضی کی تقریروں سے مختلف نہیں رہا ہے۔انھوں نے دوسری اقوام کو یہ بات باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ جب وہ اپنے شہریوں کا خیال رکھیں گے تو اس صورت ہی میں انھیں باہمی تعاون کی حقیقی بنیاد فراہم ہوسکے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں