.

سوئس پراسیکیوٹر کا ناصر الخلیفی کو 28 ماہ قید کی سزا دینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوئٹرز لینڈ کی ایک فوج داری عدالت میں زیرسماعت ایک قطری کاروباری شخصیت کے کرپشن رشوت کیسز کی سماعت کے موقع پر سوئس پراسیکیوٹر نے ملزم ناصر الخلیفی کو دھوکہ دہی اور رشوت دینے کے الزام میں کم سے کم 28 ماہ قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق فیڈرل سوئس پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ناصر الخلیفی کا فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل اور فرانسیسی شہری جیروم فالک کو ایک فلیٹ اور بھاری رقم رشوت کے طور پر پیش کرنا، عدالت میں جعلی اور غلط معلومات پر مبنی تفصیلات جمع کرنا اور رشوت دینے کا جرم تسلیم کرنا اعتراف جرم ہے۔ اس پر ملزم کو اٹھائیس ماہ قید کی سزا ہونی چاہیے۔

سوئس پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس نے تصدیق کی ہے کہ ناصر الخلیفی کی طرف سے عدالت میں بے بنیاد اور غلط معلومات جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ اس نے جیروم فالک کے ساتھ بے تکلفانہ تعلقات کو اپنے غیر قانونی کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا اور اسے معلومات خفیہ رکھنے کے لیے بھاری رقم رشوت کے طور پر پیش کی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 'فیفا گیٹ' اسکینڈل میں بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن کا ملزم کے خلاف دائر کیس واپس لینے سے الزام کی نوعیت میں کوئی کمی نہیں آئی گے۔

دوسری طرف فیفا کے وکلا کا کہنا ہے کہ جیروم فالم منے خلیفی کو فیڈریشن کے پروگرامات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔