کرونا وائرس : یو اے ای میں 1000 سے زیادہ نئے کیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات میں گذشتہ دو روز میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 1002 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

یو اے ای کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب کووِڈ-19 کے کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 88532 ہوگئی ہے۔بدھ کو یو اے ای میں 1083 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔

جمعرات کو کووِڈ-19 کا شکار ایک شخص وفات پا گیا ہے اور اب یو اے ای میں اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 407 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء کرونا وائرس کا شکار 942 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔یو اے ای میں اب تک کووِڈ-19 کے 77937 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یواے ای میں حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پہلی مرتبہ ایک ہزار سے زیادہ نئے یومیہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لوگ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رہ نما ہدایات کی پاسداری نہیں کررہے ہیں۔انھوں نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ انسداد کرونا تدابیر کی پاسداری کریں،چہروں پر ماسک پہن کررکھیں ، سماجی میل جول میں مقررہ فاصلے کا خیال رکھیں۔

حکام نے تمام نجی اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے عملہ اور صارفین سے کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے قواعد وضوابط کی ہمہ وقت پاسداری کرائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں