.

امریکا کی جنگ سے تباہ حال شامی عوام کے لیے 7 کروڑ ڈالر کی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا نے جنگ سے تباہ حال شامی عوام کے لیے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ شام میں‌ جنگ سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے امریکا نے انسانی ہمدردی کے تحت 720 ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اسد حکومت ، روس اور ایران کی "سفاکانہ مہم" کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اس امداد میں شام ، ترکی ، اردن ، لبنان اور عراق کی میزبانی میں شامل شامی پناہ گزینوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شامی عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کا عہد کرے۔ اسد حکومت کو اس کی تباہ کن فوجی مہم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیا جائے۔

واشنگٹن نے بے گھر ہونے والوں کی محفوظ اور رضاکارانہ واپسی کی حمایت پر زور دیا اور شامیوں کی قیادت میں ایک جامع سیاسی حل کی حمایت کی۔

اس سے قبل امریکی نائب وزیر خارجہ اسٹیفن کبوسن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ شامی عوام کے لیے امداد میں ملک کے اندر موجود شامیوں اور ان لوگوں کے لیے ہو گی جو جنگ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں بحران کے آغاز کے بعد سے اب تک امریکا 12 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کرچکا ہے۔