سعودی عرب: کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی ،461 نئے مریضوں کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 461 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہےکہ اب مملکت میں کووِڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 332790 ہوگئی ہے۔

Advertisement

ساحلی شہر جدہ میں گذشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 49 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں، مکہ مکرمہ 42، مدینہ منورہ میں 40 اور دارالحکومت الریاض میں 27 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہیں۔باقی کیسوں کا مملکت کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں اندراج کیا گیا ہے۔

وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران میں مہلک وائرس کا شکار ہونے والے مزید 30 افراد وفات پاگئے ہیں۔اب تک سعودی عرب میں کووِڈ-19 سے 4655 مریض وفات پاچکے ہیں۔

دریں اثناء کرونا وائرس کا شکار 769 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔مملکت میں تن در ست ہونے والے مریضوں کی تعداد 316405 ہوگئی ہے۔

سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے لوگوں کی طرف سے عوامی جگہوں پر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے جمعرات کو ایک بیان میں بالخصوص گذشتہ بدھ کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر لوگوں کے آپس میں آزادانہ گھلنے ملنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔انھوں نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ملک میں کووِڈ-19 کے کیسوں کی تعداد میں کمی لائی جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں