عرب اتحاد نے صنعاء میں یمنی حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے ایک فضائی دفاعی نظام کو تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحاد نے ہفتے کے روز ایک بیان میں حوثی ملیشیا کے خلاف اس فضائی کارروائی کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کی حربی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی حوثی باغی اپنی جنگی صلاحیتوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کرر ہے ہیں۔تاہم بیان میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں