ویڈیو: بیوی کو علاج کے لیے لانے والا مصری شخص خود چل بسا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو ڈاکٹر کے انتظار میں اس کے کمرے میں بیٹھے اچانک موت سے ہم کنار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ‌کے مطابق ناگہانی موت سے دوچار ہونے والا شخص خود بیمار نہیں تھا بلکہ وہ اپنی بیمار بیوی کو ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے آیا تھا۔ اس واقعے نے ہر دیکھنے والے کو دکھی کردیا۔

Advertisement

یہ واقعہ مشرقی گونری کے فاقوس اسپتال میں پیش آیا۔ اسپتال میں ڈاکٹر حمدی المسعودی کی کلینک پر ایک شخص اپنی بیمار بیوی کو پکڑ کرلایا۔ جب وہ انتظار گاہ میں بیٹھ گیا تو کچھ دیر بعد اچانک وہ بیٹھے بیٹھے لڑکھڑا کر گر پڑا۔ وہاں پرموجود لوگ بھی ششدر رہ گئے جب کہ اس کی بیمار بیوی اور پریشان ہوگئی۔ اس شخص کو اٹھایا مگر وہ دم توڑ چکا تھا۔ ڈکاٹر کا کہنا ہے کہ اس شخص کی موت سخت ترین نوعیت کے عارضہ قلب سے ہوئی جس نے چند منٹ کے اندر اندر اس کی جان لے لی


فوت ہونے والے شخص کی شناخت 34 سالہ رشدی احمد کےنام سے کی گئی ہے۔ اس کی بیوہ کا کہنا ہے کہ شوہر نے اپنی وفات سے قبل کبھی اپنی کسی جسمانی بیماری کا اظہار نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں