.

یوکرائن طیارہ حادثہ میں کیڈٹس سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یوکرائن میں فوجی طیارہ گرنے سے ملٹری کیڈٹس سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 2 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے، طیارے پر 28 افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک فوجی طیارہ دوران پرواز اچانک حادثے کا شکار ہونے کے بعد گر گیا، جس کے بعد زور دار دھماکہ سنا گیا۔

خبر رساں ادارے نے یوکرائن کی وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارے کو حادثہ ملک کے مشرقی علاقے میں خارکیو کے قریب پیش آیا جس میں 28 افراد سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ جب طیارہ حادثے کا شکار ہو کر نیچے گرا تو ایک زور دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ طیارے میں سوار 22 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ مزید 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 21 ملٹری کیڈٹس جبکہ باقی عملے کے افراد تھے۔ اس سے قبل یوکرائنی ڈپٹی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک حیران کن حادثہ ہے جس کی وجوہات سے متعلق فی الحال کچھ بھی کہنا ناممکن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں