امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی شراکت پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے امریکی ہم منصب پومپیو نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ترویزاتی شراکت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے جی 20 کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات دونوں دوست ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکت اور علاقائی وبین الاقوامی حالات پر بات چیت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی حالات پر دونوں ملکوں کے موقف اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا۔ سعودی عرب کے پیش کردہ ایجنڈے پر جی 20 کی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایس پی اے کے مطابق فیصل بن فرحان نے اتوار کو اریٹیریا کے وزیر خارجہ عثمان صالح محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں دوست ملکوں کے مفاد میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب اور اریٹیریا کی دلچسپی کے حالات حاضرہ پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں