.

سعودی عرب نومبر میں پہلی مرتبہ خواتین کے دو گالف ٹورنا منٹوں کی میزبانی کرے گا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نومبر میں خواتین کے دو پروفیشنل گالف ٹورنا منٹوں کی میزبانی کرے گا۔

سعودی لیڈیز انٹرنیشنل کے نام سے ایک ٹورنا منٹ جدہ میں واقع رائل گرینز گالف اور کنٹری کلب میں 12 سے 15 نومبر تک منعقد ہوگا۔یہ سعودی عرب میں پہلا لیڈیز یورپین ٹور (ایل ای ٹی) بھی ہوگا۔ اس پر انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

برٹش اور اسکاٹش اوپن کے بعد یہ تیسرا مہنگا مقابلہ ہوگا۔ گالف کا یہ ٹورنا منٹ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق مارچ میں منعقد ہونا تھا لیکن دنیا میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد اس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

اس میں دنیا بھر سے ایک سو سے زیادہ خواتین گالفروں کی شرکت متوقع ہے۔ ان میں ویلز سے تعلق رکھنے والی ایمی بولڈن بھی شامل ہیں۔ انھوں نے اسی ماہ سوئس اوپن میں اپنی فتح کا جھنڈا گاڑا ہے۔

اس ٹورنا منٹ کے بعد 17 سے 19 نومبر تک سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل کے نام سے گالف کے بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوں گے۔ان میں پروفیشنلز اور امیچور کھلاڑی حصہ لیں گی۔ان مقابلوں کی فاتح خواتین کے لیے پانچ لاکھ ڈالر انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے 2019ء اور 2020ء میں سعودی عرب نے مردوں کے گالف کے دو پروفیشنل ٹورنا منٹوں کی میزبانی کی تھی۔ ان کے علاوہ بھی سعودی عرب میں گذشتہ دو تین سال کے دوران میں مختلف بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوچکے ہیں۔