سعودی عرب:کووِڈ-19 کے مریضوں میں مسلسل کمی، 418 نئے کیسوں کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کو وزارت صحت نے صرف 418 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے مزید 612 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور 29 مریض مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہونے کے بعد وفات پا گئے ہیں۔

سعودی عرب میں اب تک کووِڈ-19 کے 334605 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں 319154 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4768 وفات پاچکے ہیں۔اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 10683 ہے۔ان میں 993 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

وزارتِ صحت نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ساحلی شہر جدہ میں سب سے زیادہ 43 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد مکہ مکرمہ میں 31 ، دارالحکومت الریاض میں بھی 31 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ینبع میں 29، الہفوف میں 25 اور مدینہ منورہ میں 23 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں