سعودی عرب کے عالمی ڈائیلاگ فورم کی 'یو این' کے بین المذاہب اتحاد کے اجلاس میں شرکت
کل منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے قائم کردہ عالمی اتحاد کے اجلاس سعودی عرب کے کنگ عبد اللہ انٹرنیشنل ڈائیلاگ سینٹر کے مندوبین نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ اور سعودی عرب کے اداروں کا مقصد عالمی سطح پر انسانی بھائی چارے کو فروغ دینا، بین المذاہب اختلافات کا خاتمہ اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کے بجائے قربت پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کی طرف سے بین الاقومی مکالمہ مرکز کے عہدیداروں نے اقوام متحدہ کے فورم پر بین المذاہب اور تہذیبوں میں ہم آہنگی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عالمی سطح پر تہذیبوں میں قربت اور ہم آہنگی پیداکرنے، اقوام میں پائی جانے والی نفرت کو محبت میں بدلنے لیے کئی پہلووں سے کام کر رہا ہے۔
اس اجلاس میں سعودی عرب کے بین الاقومی مکالمہ مرکز کے سکریٹری جنرل فیصل بن معمر نے اقوام متحدہ کے مندوب برائے بین الاقوامی ہم آہنگی میگول موراتینوس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب میں قائم کردہ شاہ عبداللہ سینٹر فار گلوبل ڈائیلاگ ایک باعث فخر پیش رفت ہے۔ اس کے قیام کا مقصد ثقافتوں کے مابین بقائے باہمی اور بات چیت کو فروغ دینے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔
بن معمر نے افراد ، رہ نماؤں ، مذہبی اداروں اور ان کے معاشروں ، بین الاقوامی برادری کے امور کے مضبوط اور اسٹریٹجک اتحادی کے کردار پر زور دیا اور ساتھ ہی اتحاد کے تہذیب کے وژن کی مجسمہ سازی ، اپنے اہداف اور اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت علاقائی اور عالمی ہم آہنگی کے اصولوں کو آگے بڑھای رہی ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030ء میں عالمی ہم آہنگی اور بین المذاہب امن کا فروغ بھی شامل ہے۔